17

پنکج کپور نے بیٹے شاہد کپور کو انڈیا کے بہترین اداکاروں میں سے ایک قرار دے دیا

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار پنکج کپور نے حال ہی میں اپنے بیٹے شاہد کپور کی کامیابی پر فخر کا اظہار کیا اور ان کے فلمی کیریئر کی تعریف کی۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا، ’مجھے شاہد پر بہت فخر ہے کہ وہ آج جہاں پہنچا ہے، اس نے اپنے کیریئر کے 20 سالوں میں جو پختگی اور سمجھداری دکھائی ہے، خاص طور پر فلموں کے انتخاب میں۔‘

پنکج کپور نے مزید کہا کہ انہیں اپنے تمام بچوں، شاہد کپور، روحان کپور اور ساناہ کپور پر فخر ہے کہ انہوں نے اپنی راہ خود بنائی۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے بچوں کی حمایت کرنے کو تیار ہیں لیکن ان کی کامیابی ان کی اپنی محنت کی بدولت ہے۔

پنکج کپور نے کہا کہ ان کا اپنے بچوں کے ساتھ دوستانہ رشتہ ہے اور وہ کبھی کبھی انہیں اپنی جوانی کے دنوں کی جھلک دکھا کر حیران کر دیتے ہیں جس پر ان کے بچے چونک جاتے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں