18

دیپیکا پڈوکون نے بیٹی کی پیدائش کے بعد کروڑوں روپے مالیت کا گھر خرید لیا

 دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں 8 ستمبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی : فوٹو : فائل

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں 8 ستمبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی : فوٹو : فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کی سُپر اسٹار دیپیکا پڈوکون نے بیٹی کی پیدائش کے بعد ممبئی کے پوش علاقے میں کروڑوں روپے مالیت کا نیا گھر خرید لیا ہے۔

اسٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں 8 ستمبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، جس کے بعد اداکارہ ایک ہفتے تک اسپتال میں داخل رہی تھیں اور گزشتہ دنوں ہی ڈسچارج ہوکر اپنی نومولود بیٹی اور شوہر کے ہمراہ اپنے گھر پہنچی تھیں۔

اب بھارتی میڈیا پر دیپیکا پڈوکون کے حوالے سے نئی خبر سامنے آئی ہے کہ اداکارہ نے ممبئی کے مہنگے ترین علاقے باندرہ میں 17 کروڑ 80 لاکھ  بھارتی روپے میں ایک اپارٹمنٹ خریدا ہے۔

مزید پڑھیں: دیپیکا پڈوکون کا بیٹی کی دیکھ بھال کیلئے نینی رکھنے سے انکار

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیپیکا پڈوکون کا یہ نیا اپارٹمنٹ ساگر ریشم کوآپریٹو سوسائٹی کی 15ویں منزل پر واقع ہے جوکہ اپنے سمندری نظاروں کی وجہ سے مشہور ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دیپیکا پڈوکون کا یہ نیا اپارٹمنٹ اُن کے شوہر رنویر سنگھ کی والدہ انجو کے گھر کے بالکل برابر میں ہے۔

واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے سال 2018 میں اٹلی میں ایک پُروقار تقریب کے دوران شادی کی تھی جبکہ رواں سال فروری میں جوڑی نے اعلان کیا تھا کہ اُن کے ہاں ستمبر میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں