19

امبانی کی شادی میں شرکت کیلئے بالی ووڈ اسٹارز کو کتنی رقم دی گئی؟

اننت امبانی نے 12 جولائی کو رادھیکا مرچنٹ سے شادی کی : فوٹو : ویب ڈیسک

اننت امبانی نے 12 جولائی کو رادھیکا مرچنٹ سے شادی کی : فوٹو : ویب ڈیسک

 ممبئی: بالی ووڈ کی نئی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ اننیا پانڈے نے ایشیا کے امیر ترین بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں بالی ووڈ اسٹارز کی شرکت کے لیے رقم کی ادائیگی سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اننیا پانڈے نے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے یہ ایک ایسی شادی تھی جو مجھے ہمیشہ یاد رہے گی کیونکہ میں نے اس شادی میں بہت انجوائے کیا۔

اننیا پانڈے نے کہا کہ اس شادی کی سب سے خاص بات یہ تھی کہ اننت اور رادھیکا بہت زیادہ خوش تھے، بےشک! بہت ساری تقریبات تھیں لیکن اس جوڑی نے بہت پیار اور گرمجوشی سے سب کا استقبال کیا۔

میزبان نے دورانِ انٹرویو اننیا پانڈے سے سوال کیا کہ کیا ان قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت ہے کہ امبانی کی شادی میں شرکت کے لیے بالی ووڈ ستاروں کو بطورِ معاوضہ رقم کی ادائیگی کی گئی تھی؟

مزید پڑھیں: بالی ووڈ اسٹارز نے امبانی کی شادی پر کیا تحائف دیے؟ فہرست جاری

اس سوال کے جواب میں اننیا پانڈے نے کہا کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے، مجھے نہیں معلوم کہ لوگوں کو ایسا کیوں لگتا ہے کہ اگر ہم بالی ووڈ اسٹارز نے اننت اور رادھیکا کی شادی پر ڈانس کیا تھا تو اُس کے لیے ہمیں پیسے دیے گئے تھے۔

اننیا پانڈے نے مزید کہا کہ اننت اور رادھیکا میرے بہت اچھے دوست ہیں اور ظاہر سی بات ہے کہ میں اپنے دوستوں کی شادی پر ایسے ہی ڈانس کروں گی۔

واضح رہے کہ رواں سال کی شروعات میں شروع ہونے والی اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات 14 جولائی تک ممبئی میں جاری رہی تھیں جن میں بالی ووڈ اسٹارز اور بھارتی کرکٹرز سمیت دُنیا بھر کی شوبز اور بااثر شخصیات نے شرکت کی تھی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں