26

ابھیشیک بچن نے ممبئی کے علاقے جوہو میں نیا لگژری اپارٹمنٹ خرید لیا

فوٹو: انسٹاگرام

فوٹو: انسٹاگرام

 ممبئی: مشہور بھارتی اداکار ابھیشیک بچن نے ممبئی کے جوہو علاقے میں ایک نیا پرتعیش اپارٹمنٹ خریدا ہے۔

بومبے ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ اپارٹمنٹ بچن خاندان کے مشہور گھر جَلسہ کے قریب ہے، جہاں ابھیشیک اپنے والدین، امیتابھ بچن اور جیا بچن، کے ساتھ رہتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بچن خاندان کے پاس پہلے سے ہی جوہو میں پانچ مکانات اور دیگر علاقوں میں کئی اپارٹمنٹس ہیں۔

چند ماہ پہلے بھی خبر آئی تھی کہ ابھیشیک نے ممبئی کے بورویلی علاقے میں اوبرائے اسکائی سٹی پروجیکٹ میں چھ اپارٹمنٹس خریدے ہیں۔

ابھیشیک بچن کی اگلی فلم Be Happy میں وہ ایک سنگل والد کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو اپنی بیٹی کے خواب پورے کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔ یہ فلم ریمو ڈی سوزا کی ہدایت میں بنی ہے اور پرائم ویڈیو پر ریلیز کی جائے گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں