24

امیتابھ بچن نے مراٹھی لفظ کی غلط ادائیگی پر معافی کی ویڈیو جاری کردی

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: مشہور بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے مراٹھی زبان کے ایک لفظ کی غلط ادائیگی پر معذرت کی ویڈیو شیئر کی۔

لیجنڈری اداکار نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ ان کے قریبی دوست اور گلوکار سودیش بھوسلے نے ان کی اس غلطی کی نشاندہی کی تھی۔

انہوں نے ’کچرا‘ لفظ کی غلط ادائیگی پر وضاحت پیش کی اور معذرت کی اور ساتھ ہی صفائی مہم کے حوالے سے اپنا پیغام بھی دہرایا۔

پیشہ ورانہ محاذ پر امیتابھ بچن نے مقبول شو ’کون بنے گا کروڑپتی‘ کے نئے سیزن کی میزبانی شروع کر دی ہے، جہاں وہ دلچسپ واقعات اور حقائق شیئر کر کے شائقین کو محظوظ کر رہے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں