20

گلوکار ہیمیش ریشمیا کے والد موسیقار ویپن ریشمیا چل بسے

فوٹو : انٹرنیٹ

فوٹو : انٹرنیٹ

ممبئی: بھارتی گلوکار ہیمیش ریشمیا کے والد ویپن ریشمیا 87 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ویپن ریشمیا کے اہل خانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ’یہ انتہائی دکھ کے ساتھ ہم اپنے پیارے والد شری ویپن ریشمیا کے 18 ستمبر 2024 کو پرسکون انتقال کا اعلان کرتے ہیں۔‘

گلوکار کے والد نے کئی مشہور فلموں کے لیے موسیقی ترتیب دی، جن میں ‘انصاف کی جنگ’ اور ‘تیرا سرور’ شامل ہیں۔ ان کی آخری رسومات اوشیوارہ شمشان گھاٹ میں ادا کی جائیں گی۔

ویپن ریشمیا کو سانس لینے میں دشواری اور بڑھتی عمر کے مسائل کے باعث کوکیلابین امبانی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کا انتقال ہوا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں