11

برطانوی شہری منجمد برگر کو الگ کرنے کی کوشش میں چاقو لگنے سے ہلاک

برطانیہ میں منجمد برگر کو الگ کرنے کی کوشش میں چھری لگنے سے ایک شخص ہلاک

برطانیہ میں منجمد برگر کو الگ کرنے کی کوشش میں چھری لگنے سے ایک شخص ہلاک

لندن: برطانیہ میں فریزر میں رکھے منجمد برگر کو الگ کرنے کی کوشش میں 57 سالہ بیری گریفتھس اپنی ہی چھری پیٹ پر لگنے سے زخمی ہونے کے بعد انتقال کرگیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس کو بیری گریفتھس کی لاش ان کے کمرے سے ملی۔ پیٹ پر گہرا زخم تھا اور پورا بستر خون سے لال ہوچکا تھا۔ کمرے میں کسی اور کے موجود ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے تھے۔

پولیس کو تفتیش کے دوران یہ حیران کن انکشاف ہوا کہ مردہ شخص اپنے ہاتھوں سے پیٹ پر چھری لگنے سے ہلاک ہوا۔ زخم اتنا گہرا تھا کہ اسے کسی کو مدد کے لیے بلانے کا بھی موقع نہیں ملا۔

بیری گریفتھس چھری لگنے کے بعد بستر پر گرگیا اور کافی دیر کراہتے رہنے کے بعد زیادہ خون بہہ جانے کے باعث اس کی موت واقع ہوگئی۔

بیری گریفتھس فالج کے مرض میں مبتلا ہیں اور ایک بازو کو استعمال کرتے تھے اور شاید ایک بازو کو زیادہ قوت سے استعمال کرتے ہوئے چھری ان کے پیٹ پر لگ گئی۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں