11

عید میلا النبی ﷺ؛ ایران میں غیرملکیوں سمیت ہزاروں قیدیوں کی سزائیں معاف

سپریم لیڈر کی تجویز پر مجموعی طور پر 2 ہزار 887 قیدیوں کی سزاؤں کو معاف یا کم کردیا گیا، فوٹو: فائل

سپریم لیڈر کی تجویز پر مجموعی طور پر 2 ہزار 887 قیدیوں کی سزاؤں کو معاف یا کم کردیا گیا، فوٹو: فائل

تہران: ایران میں روحانی پیشوا علی خامنہ ای نے نبی آخری الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسم کی ولادت باسعادت کے پُرمسرت موقع پر ہزاروں قیدیوں کی سزاؤں کو معاف یا کم کر دیا۔

ایران کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی نے بتایا کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی تجویز پر مجموعی طور پر 2 ہزار 887 قیدیوں کی سزاؤں کو معاف یا کم کردیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان میں 59 افراد کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کیا گیا جب کہ مختلف جرائم میں ملوث 40 غیر ملکی قیدیوں کی سزائیں بھی معاف کی گئیں۔

عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی نے مزید بتایا کہ 39 ایسے قیدی بھی ہیں جو ریاست مخالف جرائم کے مرتکب ہوئے تھے جب کہ معاف کیے گئے دیگر قیدی معمولی جرائم میں قید تھے۔

 

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں