51

اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے اویس منیر کا اسرائیلی کھلاڑی سے مقابلہ

کراچی: پاکستان کے اویس منیرعالمی 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں اسرائیلی کھلاڑی سے مقابلہ کریں گے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ہفتہ سے منگولیا میں شروع ہونے والی چیمپئن شپ کے گروپ کے میں ٹاپ سیڈ اویس منیر کا پہلے روز میزبان  کھلاڑی سیڈ 2 الزیٹوگٹوکھ  دیواسورین سے مقابلہ ہوگا۔

دوسرے میچ میں ان کا ٹکراو سیڈ 3 سنگا پور کے جیا جون اونگ سے طے ہے جبکہ آخری گروپ میچ میں اتوار کو اویس منیر کا سامنا سیڈ 2 اسرائیل کے شاچر روبرگ سےہوگا۔

دوسرے پاکستانی اورگروپ  جے کے ٹاپ سیڈ اسجد اقبال  ابتدائی میچ میں میزبان کیوئسٹ سے مقابلے کے بعد دوسرے  میچ میں بھارت کے پنڈورانگا کو زیر کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ تیسرے اور آخری گروپ میچ میں عالمی کپ کے برانز میڈلسٹ عراقی کھلاڑی علی جلال علی کا سامنا کریں گے۔

ٹورنامنٹ کا فائنل 25 ستمبر کو کھیلا  جائے گا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں