38

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بس کھائی میں گرنے سے اہلکاروں کی ہلاکتیں، 28 زخمی

فوٹو بھارتی میڈیا

فوٹو بھارتی میڈیا

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں الیکشن ڈیوٹی پر مامور بھارتی فوج کی بس کا حادثہ پیش آیا جس میں چار فوجی ہلاک جبکہ 28 کے قریب زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام جانے والے بس وسطی کشمیر کے علاقے وترہال کے قریب بریل میں جمعے کی شام کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ہلاکتیں اور 28 اہلکار زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق بس میں الیکشن کے دوسرے مرحلے کی ڈیوٹی انجام دینے والے بھارتی فوج کے اہلکار سوار تھے۔

اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد ریسکیو کا کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ لاشوں کو بھی ضابطے کی کارروائی کیلیے منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حادثہ موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں