34

امریکا میں بھارتی سفارتخانے میں افسر کی پراسرار ہلاکت

واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے نے واقعے کے حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کیں:فوٹو:فائل

واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے نے واقعے کے حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کیں:فوٹو:فائل

  واشنگٹن: امریکی دارالحکومت واشنگٹن  ڈی سی میں بھارتی سفارت خانے کا اہلکار پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں بھارت کے سفارت خانے نے اپنے اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔بھارتی سفارت خانے کا بیان میں کہنا تھا کہ سفارتی اہلکار کی موت کے حوالے سے ایجینسیز اور ان کے خاندان سے رابطے میں ہیں۔ ہماری ہمدردیاں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ مقامی پولیس اور سیکرٹ سروس کے اہلکاربھارتی سفارتی اہلکار کی موت کی ہر پہلو سے تحقیقات کررہے ہیں جس میں خودکشی بھی شامل ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں