10

پاکستان کا پابندی والے جی ایم او سویا بین کی درآمد پر غور

درآمد کا فیصلہ تمام محرکات کو دیکھ کر کیا جائے گا، وفاقی وزیر رانا تنویر:فوٹو:فائل

درآمد کا فیصلہ تمام محرکات کو دیکھ کر کیا جائے گا، وفاقی وزیر رانا تنویر:فوٹو:فائل

  اسلام آباد: وفاقی کابینہ پابندی والے جی ایم او سویا بین کی درآمد پر غور کر رہی ہے۔

ہوا۔ وفاقی وزیررانا تنویر حسین نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اس وقت پاکستان میں کپاس کے علاوہ بیج استعمال نہیں ہورہا۔ جی ایم  جنیاتی طورپرتبدیل شدہ حیاتیات کے متعدد فوائد ہیں لیکن اس کے متعدد نقصانات بھی ہیں۔جی ایم او سویا بین کی پیداوار کا معاملہ کابینہ میں زیر غور آیا۔ غذائی تحفظ کی وزارت کے مطابق جی ایم او سویا بین کی درآمد میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے اس حوالے سے کچھ تحفظات ہیں اور جی ایم او سویا بین کی پروسیسنگ کے حوالے سے کچھ تحفظات ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکی سفیر نے مجھ سے سویا بین جہازوں کی کلیئرنس کا مطالبہ کیا، وزیر تحفظ خوراک

 

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ میں اس حوالے سے کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو وزارت موسمیاتی تبدیلی اور دیگر اسٹیک  ہولڈرز سے مشاورت کرے گی۔ ایک سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ اقوام متحدہ نے اس پر پابندی کیوں لگائی۔ ہمیں تمام محرکات کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کرنا ہو گا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں