15

دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کی انگلینڈ کو 68 رنز سے شکست

فوٹو: گیٹی امیجز

فوٹو: گیٹی امیجز

لیڈز: دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 68 رنز سے شکست دے دی۔

لیڈز میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ آسٹریلیا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 44.4 اوورز میں 270 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 271 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم 40.2 اوورز میں 202 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

اس سے قبل پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی، پانچ او ڈی آئی میچز پر مشتمل سیریز میں آسٹریلیا کو انگلینڈ کیخلاف 0-2 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں