11

ایران کے کوئلے کی کان میں دھماکا؛ 30 افراد ہلاک، 17 زخمی اور متعدد لاپتا

ایران کی کوئلے کی کان میں دھماکے میں 30 کان کن ہلاک، 17 زخمی اور 24 لاپتا ہیں، فوٹو: فائل

ایران کی کوئلے کی کان میں دھماکے میں 30 کان کن ہلاک، 17 زخمی اور 24 لاپتا ہیں، فوٹو: فائل

تہران: ایران میں میتھین گیس دھماکے میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی جس میں 70 کے قریب کان کن دب گئے۔

ایران کی سرکاری میڈیا کے مطابق دھماکا جنوبی صوبے خراسان میں کوئلے کی کان میں ہوا۔ امدادی کاموں کے دوران 45 سے زائد کان کنوں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

کوئلے کی کان میں اب بھی 25 کان کن دبے ہوئے ہیں جب کہ اسپتال لائے کان کنوں میں سے 30 کی ہلاکت کی تصدیق کردیہ گئی دیگر 17 زخمیوں کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔

زخمیوں میں سے 7 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ ایران تیل پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کی معدنیات سے بھی مالا مال ہے اور سالانہ تقریباً 1.8 ملین ٹن کوئلہ بھی نکالتا ہے تاہم اس کی ضرورت 3.5 ملین ٹن ہے۔

اس کمی کو پورا کرنے کے لیے ایران کو بڑی تعداد میں کوئلہ درآمد بھی کرنا پڑتا ہے جو ملک کی اسٹیل ملوں میں استعمال ہوتا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں