20

میرے شوہر دوسری شادی کرنا چاہیں تو میں کچھ نہیں کرسکتی، ندا یاسر

  کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے اپنے شوہر و اداکار یاسر نواز کے دوسری شادی سے متعلق حالیہ بیان پر ردعمل دے دیا۔

گزشتہ دنوں یاسر نواز نے اپنی اہلیہ ندا اور بھائی دانش نواز کے پوڈکاسٹ میں کہا تھا کہ میرا مطالبہ ہے کہ ہماری حکومت ایسا قانون لائے جس کے تحت بیوی ہر پندرہ سال کے بعد اپنے شوہر کی نئی شادی کروائے۔

یاسر نواز کا کہنا تھا کہ قانون میں یہ بھی شامل ہو کہ اگر کوئی بیوی اپنے شوہر کی نئی شادی نہیں کروائے گی تو اُسے جیل میں ڈال دیا جائے گا۔

شوہر کے مطالبے پر ندا یاسر نے کہا تھا کہ جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں، یاسر اپنے ہر انٹرویو میں یہی بات کرتے ہیں۔

اب حال ہی میں ندا یاسر نے فیصل قریشی نے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں میزبان نے اداکارہ سے یاسر نواز کے دوسری شادی کے مطالبے سے متعلق سوال پوچھا۔

مزید پڑھیں: “شوہر کی دوسری شادی نہ کروانے والی بیوی کو جیل میں ڈال دیا جائے”

ندا یاسر نے کہا کہ میرے شوہر یاسر مستی مذاق میں ایسی باتیں کرتے ہیں، اگر وہ دوسری شادی سے متعلق بیان پر سنجیدہ ہوتے تو میں اُنہیں کبھی یہ بات کرنے ہی نہیں دیتی۔

اُنہوں نے کہا کہ مذاق مستی کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے کیونکہ ایسا کرنے سے فائدہ کچھ نہیں ہوتا بلکہ بات ہی خراب ہوتی ہے۔

ندا نے یہ بھی کہا کہ اگر یاسر بڑھاپے میں کبھی دوسری شادی کرنا چاہیں تو میں کچھ نہیں کرسکتی کیونکہ ہمیں آنے والے وقت کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں۔

یہ بات سُن کر میزبان فیصل قریشی نے کہا کہ یاسر عقلمند آدمی ہیں، وہ کبھی دوسری شادی نہیں کریں گے کیونکہ دوسری شادی کے بعد مرد کی زندگی خراب ہوجاتی ہے، مرد کے لیے بہتر ہے کہ وہ ایک شادی کے ساتھ ہی خوش رہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں