5

بھارتی کرکٹر کے لڑکے نے جنس تبدیل کرکے لڑکی بننے کی کہانی شیئر کردی

سنجے بنگر کے بیٹے آریان بنگر نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی تبدیلی کی داستان شیئر کی، جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

معروف کرکٹ کوچ سنجے بنگر کے 23 سالہ بیٹے آریان بنگر نے حال ہی میں اپنی زندگی کی جذباتی تبدیلی کی کہانی شیئر کی، جہاں وہ آریان سے عنایہ بنگر بننے کے سفر پر روانہ ہوئے۔

انسٹاگرام پر ایک ریل کے ذریعے، عنایہ نے 10 ماہ کے ہارمونی علاج اور اس کے اثرات پر بات کی، جس نے ان کے مداحوں اور کرکٹ کمیونٹی کو حیران کردیا۔

 

عنایہ بنگر نے بتایا کہ بچپن سے انہیں کرکٹ سے محبت تھی، لیکن وہ ہمیشہ یہ سوال کرتی تھیں کہ وہ لڑکی کیوں پیدا نہیں ہوئیں۔

 انہوں نے کہا، “میں اپنی ماں کے کپڑے چھپ کر پہنتی تھی اور ہمیشہ سوچتی تھی کہ مجھے لڑکی کیوں نہیں بنایا گیا۔”

عنایہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے سالوں تک دوہری زندگی گزاری۔ ایک زندگی کمرے میں اپنی حقیقی خواہشات کے ساتھ اور دوسری کرکٹ کے میدان پر بطور لڑکا۔ 

 

انہوں نے مزید کہا، “وقت کے ساتھ ساتھ، میں اس کھیل سے نفرت کرنے لگی جسے میں نے کبھی بہت چاہا تھا کیونکہ مجھے اپنی حقیقت چھپانی پڑتی تھی۔”

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کرکٹ سے وقفہ لے کر یو کے کا رخ کیا تاکہ وہ اپنے آپ کو تسلیم کروا سکیں اور وہاں اپنے قریبی دوستوں کی حمایت حاصل کی۔ 

عنایہ نے ہارمونی علاج شروع کرنے کے لیے ماہرین نفسیات سے مشورے کیے اور دوبارہ کرکٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

 

عنایہ نے انکشاف کیا کہ ہارمونی تبدیلی کے بعد انہیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جیسے کہ پرانے دوستوں کی دوری اور رہنے کے لیے مشکلات لیکن اس سب کے باوجود انہوں نے کہا کہ ان کے جسم میں آنے والی تبدیلیوں نے انہیں وہ سکون اور خوشی دی جو پہلے کبھی نہیں ملی تھی۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں