واشنگٹن: امریکی صدارتی امیدوار رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کے ساتھ تعلقات سامنے آنے پر امریکی صحافی کی منگنی ٹوٹ گئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اولیویا نوزی جو اس وقت امریکی میگزین کی سیاسی رپورٹر ہیں کی منگنی پولیٹیکو کے ریان لزا سے 2022 میں ہوئی تھی تاہم اب ریان نے منگنی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اولیویا نوزی کے مبینہ طور پر امریکی صدارتی الیکشن میں امیدوار رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کے ساتھ تعلقات تھے جس پر امریکی میگزین نے انھیں طویل رخصت پر بھی بھیج دیا گیا تھا۔
جس کے بعد اولیویا نوزی کے 50 سالہ ریان لزا منگیتر نے بھی منگنی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کی کوریج میں شامل ہونے سے انکار کردیا۔
یاد رہے کہ خاتون صحافی نے بھی اعتراف کیا تھا ان کے صدارتی مہم کے دوران رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کے ساتھ تعلقات ذاتی نوعیت کے ہوگئے تھے۔
رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر نے امریکی صدارتی الیکشن سے دست بردار ہوکر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔