85

علی عباس ظفر نے فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کی فیس شکایت درج کرادی

فوٹو : انٹرنیٹ

فوٹو : انٹرنیٹ

 ممبئی: بالی ووڈ فلم ڈائریکٹر علی عباس ظفر نے پروڈیوسر واشو بھگنانی کے خلاف 2024 کی ایکشن فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کے لیے اپنے 7.30 کروڑ روپے کی فیس کی عدم ادائیگی پر باضابطہ شکایت درج کرائی ہے۔

اس فلم میں اکشے کمار اور ٹائیگر شیروف نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور اس کا بجٹ 350 کروڑ روپے تھا لیکن یہ باکس آفس پر ناکام رہی اور صرف 100 کروڑ روپے کے قریب ہی کما پائی۔

علی عباس نے ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن سے رابطہ کیا جس نے پھر فیڈریشن آف ویسٹرن انڈین سینی ایمپلائیز کو اس معاملے میں مداخلت کے لیے خط لکھا اور واشو بھگنانی کی پروڈکشن کمپنی، پوجا انٹرٹینمنٹ، سے اس ادائیگی کی وضاحت مانگی۔

پوجا انٹرٹینمنٹ نے علی عباس ظفر کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ واجب الادا رقم قانونی طور پر جائز نہیں ہے۔

علی عباس ظفر سے اپنے دعوے کے حق میں ثبوت پیش کرنے کی درخواست کی گئی ہے جبکہ دوسری جانب ڈائریکٹر نے عوامی سطح پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ بیان دینے سے معاملہ مزید طول پکڑ سکتا ہے۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ واشو بھگنانی کی پروڈکشن کمپنی کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہو، اس سے پہلے بھی مشن رانی گنج اور گناپتھ جیسی فلموں کے عملے کے ارکان کی ادائیگیاں بقایا ہونے کی اطلاعات ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں