85

ایک وقت تھا جب امیتابھ بچن کی ناکامی پر بالی ووڈ ہنستا تھا، رجنی کانت

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: بھارتی سپر اسٹار رجنی کانت نے فلمی دنیا کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی زندگی کے اُن دنوں کا ذکر کیا جب بالی ووڈ ان پر ہنس رہا تھا۔

دونوں عظیم فنکار 33 سال بعد ایک بار پھر فلم ’ویٹائیان‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے، جو 10 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔

یہ فلم جہاں امیتابھ بچن کا تیلگو انڈسٹری میں پہلا قدم ہے، وہیں یہ رجنی کانت کی 170ویں فلم ہے۔

فلم کی آڈیو لانچنگ تقریب میں 73 سالہ رجنی کانت نے 82 سالہ امیتابھ بچن کے لیے جذباتای انداز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب امیتابھ نے فلم سازی شروع کی تو انہیں بہت زیادہ مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ اُن کے پاس چوکیدار کی تنخواہ دینے کے پیسے بھی نہیں تھے اور اُن کا گھر نیلام ہوگیا تھا، جس پر پورا بالی ووڈ ہنس رہا تھا۔

رجنی کانت نے امیتابھ بچن کے عزم کی تعریف کی اور بتایا کہ لیجنڈ اداکار نے صرف تین برسوں میں خود کو دوبارہ مالی طور پر مستحکم کیا اور جوہو کی اسی گلی میں تین نئے گھر خریدے۔

اداکار نے امیتابھ بچن کے کام کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ 82 سال کی عمر میں بھی وہ روزانہ 10 گھنٹے کام کرتے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں