56

سوریا اور بوبی دیول کی فلم ’کنگوا‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: تمل سپر اسٹار سوریا اور بوبی دیول کی فلم ’کنگوا‘ کے شائقین کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔

فلم کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد شائقین کو بے چینی سے فلم کا انتظار تھا اور اب یہ فلم دیوالی کے بعد 14 نومبر 2024 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم اکتوبر میں ریلیز ہونے والی تھی لیکن رجنی کانت کی فلم ’ویٹائیان‘ کی ریلیز کے پیش نظر اس تاریخ کو آگے بڑھا دیا گیا ہے۔

’کنگوا‘ میں سوریا کو متعدد دلچسپ کرداروں میں دیکھا جائے گا جبکہ بوبی دیول تمل فلم انڈسٹری میں اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں۔

فلم کا بجٹ 350 کروڑ روپے سے زائد ہے اور اسے سات مختلف ممالک میں شوٹ کیا گیا ہے اور فلم کی خاص بات اس کے تاریخی دور کی عکاسی ہے جس کے لیے ہالی ووڈ سے ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔

میگا ایکشن فلم میں ایک بہت بڑی جنگ کا سین بھی شامل ہے جس میں 10,000 سے زائد افراد حصہ لیں گے۔

فلم کنگوا کا نیا موشن پوسٹر سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا جس میں سوریا اور بوبی دیول دونوں کی جھلک دکھائی گئی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں