80

آیوشمان کھرانہ نے واٹس ایپ چینل کے ذریعے مداحوں سے جڑنے کا نیا راستہ اپنالیا

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: بالی ووڈ اسٹار آیوشمان کھرانہ نے واٹس ایپ چینل لانچ کردیا جس سے مداح ان کی ذاتی زندگی اور دلچسپیوں کے قریب تر ہو سکیں گے۔

آیوشمان کے چینل پر مداحوں کو خصوصی مواد اور پردے کے پیچھے کی جھلکیاں ملیں گی، جس میں ان کے کیریئر سے لے کر روزمرہ کی زندگی شامل ہے، خاص طور پر ان کی مشہور شاعری جو مداحوں کو بہت پسند ہے۔

آیوشمان کھرانہ نے اپنے واٹس ایپ چینل کے آغاز پر کہا، ’آج اپنے واٹس ایپ چینل کے آغاز کے ساتھ، میں اپنے مداحوں سے ایک قدم قریب آنا چاہتا ہوں تاکہ ان سے براہ راست جڑا رہ سکوں‘۔

انہوں ںے مزید کہا کہ ’اپنے چینل کے ذریعے، میں اپنی سوچیں، روزانہ کی موٹیویشن، اور شاعری شیئر کرنا چاہتا ہوں – وہ لمحات جو میں عام طور پر اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ شیئر کرتا ہوں اور کسی اور کے ساتھ نہیں!‘۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں