79

بھارتی یوٹیوبر دھروو راٹھی کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 دھروو راٹھی نے سال 2021 میں دیرینہ دوست جولی سے آسٹریا میں شادی کی تھی : فوٹو : ویب ڈیسک

دھروو راٹھی نے سال 2021 میں دیرینہ دوست جولی سے آسٹریا میں شادی کی تھی : فوٹو : ویب ڈیسک

 ممبئی: بھارت کے معروف یوٹیوبر دھروو راٹھی کی اہلیہ جولی کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

جرمنی میں مقیم بھارتی یوٹیوبر دھروو راٹھی نے 21 ستمبر کو اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر جاری کی گئی پوسٹ میں مداحوں کو اپنے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سُنائی۔

دھروو راٹھی نے انسٹاگرام پر دو تصاویر پوسٹ کیں جن میں سے پہلی تصویر میں یوٹیوبر چہرے پر مُسکراہٹ لیے گود میں اپنے نومولود بیٹے کو لیے بیٹھے ہیں جبکہ اگلی تصویر میں اُنہوں نے اپنے شہزادے کا چہرہ مداحوں کو دکھایا۔

یوٹیوبر نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ اس خوشخبری کے ساتھ، ہم اپنے بیٹے کا دُنیا میں استقبال کررہے ہیں۔

مداحوں اور بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا سمیت دیگر بھارتی فنکاروں نے دھروو راٹھی کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دی اور ساتھ ہی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ دھروو راٹھی نے سال 2021 میں دیرینہ دوست جولی سے آسٹریا میں شادی کی تھی، بعدازاں، اُنہوں نے بھارت میں اپنے ہندو مذہب کے مطابق بھی شادی کی تھی۔

دھروو راٹھی اپنی اہلیہ کے ساتھ جرمنی میں مقیم ہیں، وہ سماجی و تاریخی موضوعات پر معلوماتی ویڈیوز بنانے کی وجہ سے مشہور ہیں، اُن کے یوٹیوب چینل پر 2 کروڑ 87 لاکھ سبسکسرائبرز ہیں۔

رواں سال کی شروعات میں دھروو راٹھی نے بھارتی انتخابات سے قبل اپنی یوٹیوب ویڈیوز کے ذریعے مودی سرکار اور ہندو انتہا پسندوں کے پروپیگنڈوں کو بےنقاب کیا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں