103

فواد خان اور ریدھی ڈوگرا کیساتھ بالی ووڈ فلم میں جلوہ گر ہونگے، بھارتی میڈیا

فواد خان 8 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی کررہے ہیں : فوٹو : ویب ڈیسک

فواد خان 8 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی کررہے ہیں : فوٹو : ویب ڈیسک

 ممبئی: پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے سُپر اسٹار فواد خان کی بھارتی اداکارہ ریدھی ڈوگرا کے ساتھ بالی ووڈ فلم کرنے کی خبر سرگرم ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد خان اور ریدھی ڈوگرا ایک ‘روم کوم ڈرامہ’ فلم میں بطورِ جوڑی اور مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فلم کے لیے معاون اداکاروں کی کاسٹ باقی ہے جبکہ یہ فلم ابھی اپنے ابتدائی مرحلے میں ہے۔

کہا جارہا ہے کہ فواد خان اور ریدھی ڈوگرا کی اس نئی فلم کا پیپر ورک مکمل ہوچکا ہے جبکہ فلم اور ڈائریکٹر کا نام ابھی تک خفیہ رکھا گیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ ریدھی اور فواد دیگر پراجیکٹس میں مصروف ہیں، اسی وجہ سے رواں سال کے آخر تک فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوگا جبکہ اس فلم کو اگلے سال کے آخر یا 2026 کے آغاز تک ریلیز کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: فواد خان کی مداح ہوں، اُن کے کئی ڈرامے دیکھے ہیں؛ وانی کپور

بھارتی میڈیا نے مزید کہا کہ فلم کی شوٹنگ امریکا اور برطانیہ کے مختلف مقامات پر کی جائے گی۔

دوسری جانب ابھی تک فواد خان اور ریدھی ڈوگرا نے بھارتی میڈیا کی اس خبر کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ فواد خان بہت جلد بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور کے ساتھ نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ آرتی بگدی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں فواد خان برطانیہ کے ایک شیف کا کردار ادا کریں گے جبکہ فلم کی شوٹنگ لندن اور دبئی میں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور کیساتھ نئی فلم میں فواد خان کا کردار سامنے آگیا

واضح رہے کہ فواد خان نے سال 2014 میں فلم ‘خوبصورت’ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا، اس فلم میں اُن کے ساتھ سونم کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

اس کے بعد، اُنہوں نے بالی ووڈ فلم ‘کپور اینڈ سنز’ اور ‘اے دل ہے مشکل’ میں بھی کام کیا تھا، ان تینوں فلموں کے بعد بھارت میں فواد خان کی فین فالوونگ میں اضافہ ہوگیا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں