82

تھائی لینڈ؛ فارم مالک نے اپنے پالے گئے 125 نایاب مگرمچھ مار دیے

فارم ہاؤس کا مالک 17 سال سے ان مگرمچھوں کو پال رہا تھا

فارم ہاؤس کا مالک 17 سال سے ان مگرمچھوں کو پال رہا تھا

بنکاک: تھائی لینڈ میں ایک فارم کے مالک نے اپنے 125 مگرمچھوں کو اس ڈر کی وجہ سے مار دیا کہ وہ سیلاب میں بہہ کر مویشیوں اور انسانوں کی جان کے لیے خطرہ نہ بن جائیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ سیلابی ریلے نے ایک فارم ہاؤس کی دیواروں کو نقصان پہنچایا جہاں 125 مگر مچھ موجود تھے۔

فارم کے مالک نے ان نایاب نسل کے مگرمچھوں کی 17 سال سے افزائش کی تھی لیکن دیواروں درارڑیں پڑنے سے ان کے فرار ہونے کا خدشہ تھا اور اگر ایسا ہوجاتا تو انسانوں اور مویشیوں کی جانیں خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

فارم کے مالک نے بتایا کہ آبادی کو بچانے کے لیے مجبوراً مگرمچھوں کو کرنٹ لگا کر مار دیا۔ اس سے قبل میں نے سیلابی پانی اترنے تک مگرمچھوں کو عارضی پناہ گاہوں پر منتقل کرنے کی درخواست تھی لیکن جواب نہیں دیا گیا۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں