41

شادی میں شرکت کیلئے مہمانوں سے رقم وصولی کی انوکھی مثال

  لندن: شادی میں عمومی طور پر شرکت کیلئے مہمانوں سے کچھ فیس نہیں لی جاتی لیکن ایک برطانوی جوڑے نے اپنے مہمانوں سے تقریباً 2,000 برطانوی پاؤنڈز وصول کرنے کا فیصلہ کیا۔

Reddit پر ایک صارف نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنے دوست، جیک اور سوفی کی شادی کا واقعہ شیئر کیا۔ واضح رہے کہ جوڑے کا نام ظاہر نہ کرنے کی وجہ سے یہ فرضی نام جیک اور سوفی دیے گئے ہیں۔

سوفی اور جیک نامی جوڑے نے تمام مہمانوں کو اپنی شادی کا دعوت نامہ بذریعہ ای میل بھیجا لیکن یہ ایک عام دعوت نامہ نہیں تھا۔ اس کے ساتھ ایک مخصوص ادائیگی کی درخواست کا بھی لنک منسلک تھا۔

Reddit پر صارفین نے ایسی مضحکہ خیز شادی پر تبصروں کی پوچھاڑ کردی۔ایک شخص نے لکھا کہ میں تو اس شادی میں نہ جاتا۔ یہ اشتعال انگیز ہے۔

دوسرے نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کے لوگوں کے ساتھ کیا ہوگیا ہے؟

دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ میں دولہا اور دلہن سے رابطہ کروں گا اور رقم کی واپسی کا مطالبہ کروں گا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں