40

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید

بیروت: حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے، حزب اللہ نے اپنے سربراہ کی شہادت کی تصدیق کردی۔

عالمی میڈیا کے مطابق ایک روز قبل جنوبی بیروت میں اسرائیلی فوج نے حملہ کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اپنی بیٹی اور رہنماؤں سمیت شہید ہوگئے۔

حزب اللہ نے ان کی شہادت کی فوری طور پر تصدیق نہیں کی تھی اور کہا تھا کہ سربراہ سے رابطہ ممکن نہیں ہورہا تاہم اب کچھ دیر قبل حزب اللہ نے اپنے لیڈر کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔

ایرانی سپریم  لیڈر آیت اللہ خامنہ بھی نامعلوم محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے اور انہوں نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں