58

ابرارالحق نے سیاست میں واپسی عمران خان کے رابطے سے مشروط کردی

 لاہور: گلوکار اور سماجی رہنما ابرار الحق نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل سے رہائی کے بعد ان سے رابطہ کرتے ہیں تو وہ پاکستان کے لیے ضرور کام کریں گے۔

نجی ٹی وی چینل کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے ابرار الحق نے مزید کہا کہ اس وقت وہ سیاست سے تائب ہیں کیونکہ ملک میں سیاست نہیں ہو رہی تاہم جب سیاست کا دوبارہ آغاز ہوگا، تو وہ اپنے فیصلے پر غور کریں گے۔

گفتگو کے دوران ابرار الحق نے کالم نگار حسن نثار کی رائے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حسن نثار نے کہا تھا کہ “میرا بس چلے تو جولائی میں بچوں کی پیدائش پر پابندی لگا دوں۔” انہوں نے وضاحت کی کہ اس کا تعلق جولائی میں پیدا ہونے والے حساس لوگوں سے ہے، جو دوسروں کا بہت زیادہ احساس کرتے ہیں اور اپنی زندگی مشکل بنا لیتے ہیں۔

ابرار الحق نے حسن نثار کی اس رائے سے اتفاق کیا اور کہا کہ ایسے لوگ واقعی بہت حساس ہوتے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں