45

بشریٰ انصاری کو لگتا ہے میں ان کی جگہ لے رہا ہوں، چاہت فتح کا تنقید پر جواب

 لاہور: پاکستان کے معروف مزاحیہ گلوکار اور یوٹیوبر چاہت فتح علی خان نے حال ہی میں اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے کی گئی تنقید کا بھرپور جواب دیا۔

نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں یوٹیوبر نے کہا کہ انہیں نہیں سمجھ آتی کہ بڑے بڑے گلوکار اور اب بشریٰ باجی کیوں ان کے بارے میں بول رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاید انہیں لگتا ہے کہ میں ان کی جگہ لے رہا ہوں، لیکن ایسا بالکل نہیں ہے۔

چاہت فتح علی خان نے بشریٰ انصاری کی کامیڈی کیرئیر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھی اپنے کیریئر کا آغاز مزاحیہ فن سے کیا تھا اور لوگوں کی نقل اتارنے (میمکری) میں ماہر تھیں۔

چاہت فتح علی خان نے مزید کہا کہ ان کی وجہ شہرت ان کے لکھے ہوئے گانے ہیں جنہیں لوگ پسند کرتے ہیں۔

The post بشریٰ انصاری کو لگتا ہے میں ان کی جگہ لے رہا ہوں، چاہت فتح کا تنقید پر جواب appeared first on ایکسپریس اردو.



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں