59

انتہاپسندوں کی دھمکیاں، ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی انڈیا میں ریلیز مشکل ہوگئی

فوٹو: انسٹاگرام

فوٹو: انسٹاگرام

 ممبئی: فواد خان اور ماہرہ خان کی عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کرنے والی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے بارے میں اطلاعات تھیں کہ یہ بھارت کے چند علاقوں میں ریلیز ہوگی تاہم حالیہ رپورٹس کے مطابق کچھ گروپس کے احتجاج کے باعث فلم کی ریلیز ممکن نہیں لگتی۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستانی فلم کی بھارت میں ریلیز پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں جس کی وجہ سے اس ایکشن فلم کی ریلیز پر خطرات منڈلا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، مراٹھا نونرمن سینا (MNS) ونگ کے صدر امے کھوپکر نے کہا، “ہم بھارت میں کسی پاکستانی فلم یا اداکار کو قبول نہیں کریں گے۔” انہوں نے مزید کہا کہ “فلم ریلیز نہیں ہوگی، اگر ایسا ہوا تو شدید احتجاج کیا جائے گا۔”

ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستانی فلم کی ریلیز کو روکنا فوجیوں کی قربانیوں کا احترام ہے۔ ہماری فوجی مر رہے ہیں، ہمیں پاکستانی اداکاروں کی کیا ضرورت ہے؟ کیا بھارت میں ٹیلنٹ کی کمی ہے؟

یاد رہے کہ اُڑی حملے کے بعد 2016 میں پاکستانی فنکاروں کو بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے پر پابندی لگائی گئی تھی۔

فواد خان اور ماہرہ خان اس سے پہلے بالی ووڈ میں اپنی جگہ بنا چکے ہیں، فواد خان فلم ’خوبصورت‘ (2014) اور ماہرہ خان فلم ’رئیس‘ (2017) میں کام کر چکی ہیں۔

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ 1979 کی پاکستانی کلاسک فلم کا ری میک ہے، جس میں مقامی ہیرو مولا جٹ اور اس کے حریف نوری نٹ کی دشمنی کو پیش کیا گیا ہے۔ فلم پاکستان میں 13 اکتوبر 2022 کو ریلیز ہوئی تھی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں