59

سیف علی خان اور کرینہ کپور بربھاس کی فلم ‘اسپرٹ’ میں منفی کردار کریں گے

 ممبئی: بلاک بسٹر فلم ’اینیمل‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے مشہور فلم ساز سندیپ ریڈی وانگا اب اپنی آنے والی فلم ’اسپرٹ‘ میں بالی ووڈ کے بڑے اداکاروں کو یکجا کرنے جا رہے ہیں۔

فلم میں پربھاس اور سندیپ ریڈی وانگا پہلی بار ایک ساتھ کام کریں گے جس نے پہلے ہی فلم کے حوالے سے کافی جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔

تازہ اطلاعات کے مطابق، بالی ووڈ کا مقبول ترین جوڑا سیف علی خان اور کرینہ کپور خان اس فلم میں منفی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

یہ پہلی بار ہو گا کہ حقیقی زندگی کا شادی شدہ جوڑا ایک فلم میں منفی کردار ادا کرے گا اور اس نئی جوڑی کے ساتھ پربھاس کی اس فلم میں موجودگی نے شائقین کی دلچسپی کو مزید بڑھا دیا ہے۔

یہ فلم سیف اور کرینہ کی چھٹی فلم ہوگی جس میں وہ ایک ساتھ کام کریں گے اور امید کی جا رہی ہے کہ ’اسپرٹ‘ اگلے سال ریلیز ہوگی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں