32

ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی، مزاحیہ ڈرامہ ’کراچی کا بچھو‘ پیش کر دیا گیا

کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی کے پانچویں روز خالد احمد کا مزاحیہ ڈرامہ ’کراچی کا بچھو‘ پیش کردیاگیا۔

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 35 روزہ ’ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی‘ کے پانچویں روز اداکار و ہدایت کار خالد احمد کا مزاحیہ ڈرامہ ’کراچی کا بچھو‘ پیش کیا گیا۔

اس ڈرامے کا مقصد مولیئرکے کلاسیک ڈرامہ “Tartuffe” کو کراچی کے عصری ماحول میں زندہ کرنا تھا۔

کہانی دو پڑوسی خاندانوں اور ان کی معاشرت کی عکاس تھی جو ان نوکروں کے گرد گھومتی ہے جن کی کہانی میں مزاح اور تفریحی عناصر نمایاں ہوتے ہیں۔

60 منٹ کے دورانیے پر مشتمل اس کھیل سے خواتین اور حضرات کی بڑی تعداد محظوظ ہوئی۔

جن فن کاروں نے ڈرامہ ’کراچی کا بچھو‘ میں پرفارم کیا ان میں فضل احمد چشتی، وقاص اختر، اسامہ خان، زبیر بلوچ، ارشد شیخ، یاسمین عثمان، حسنین فلک، عاصم خٹک اور جبران خان نمایاں تھے۔

شائقین کی جانب سے تھیٹر ’کراچی کا بچھو‘ بہت پسند کیا گیا۔ ڈرامے کے دوران پورا ہال قہقہوں سے گونجتا رہا۔

واضح رہے کہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری 35روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 30اکتوبر تک جاری رہے گا جس کے ٹکٹ آرٹس کونسل کراچی اور ٹکٹ والا ڈاٹ کام سے حاصل کیے جاسکتے ہیں ۔

آرٹس کونسل کے ممبران 50فیصد رعایت پر آرٹس کونسل سے بآسانی ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں