27

نسیم شاہ میرے پسندیدہ کرکٹر ہیں، اروشی روٹیلا

اروشی روٹیلا ماضی میں بھی نسیم شاہ کے حوالے سے خبروں میں رہ چکی ہیں:فوٹو:فائل

اروشی روٹیلا ماضی میں بھی نسیم شاہ کے حوالے سے خبروں میں رہ چکی ہیں:فوٹو:فائل

ابوظبی: بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا۔

ابوظبی میں ایوارڈ فنکشن کے دوران جب بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا سے ان کے پسندیدہ کرکٹر کے بارے میں پوچھا گیا تو اروشی روٹیلا نے جواب دیا کہ نسیم شاہ میرے پسندیدہ کرکٹر ہیں۔ اداکارہ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بھی تعریف کی۔

اروشی روٹیلا اس سے قبل بھی نسیم شاہ کے حوالے سے خبروں میں رہ چکی ہیں۔ سال 2023 میں ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل اروشی روٹیلا نے نسیم شاہ کی پاکستانی ٹیم کے ساتھ تصویر شئیرکی تھی۔ اداکارہ کی جانب سے نسیم شاہ کو سالگرہ اوراعزازی ڈی ایس پی بننے پر دی گئی مبارک باد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ اروشی روٹیلا کا شمار بالی ووڈ کی متنازع اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ کبھی ان کی نا زیبا ویڈیو لیک ہوجاتی ہیں اور کبھی وہ سیٹ پر شوٹنگ کے دوران زخمی ہوجاتی ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں