61

شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان’ کے جاپانی ورژن کا ٹریلر جاری

فلم 'جوان' گزشتہ سال ستمبر میں ریلیز ہوئی تھی : فوٹو : فلم پوسٹر

فلم ‘جوان’ گزشتہ سال ستمبر میں ریلیز ہوئی تھی : فوٹو : فلم پوسٹر

 ممبئی: بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کی ایکشن سے بھرپور بلاک بسٹر فلم ‘جوان’ کی جاپان میں ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی۔

شاہ رخ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی فلم ‘جوان’ کا جاپانی زبان میں ٹریلز جاری کیا جس کے ساتھ اُنہوں نے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان بھی کیا۔

اداکار نے اپنے جاپانی مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ایک آتش گیر اور ایکشن سے بھرپور ایڈونچر کے لیے تیار ہو جائیں کیونکہ اب ‘جوان’ جاپان میں اپنا راستہ بنا رہا ہے۔

اُنہوں نے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میری فلم ‘جوان’ اگلے ماہ 29 نومبر کو جاپان کے سینما گھروں میں آرہی ہے۔

واضح رہے کہ فلم ‘جوان’ نے بھارت میں 761.98 کروڑ روپے اور بین الاقوامی سطح پر 386.34 کروڑ روپے کمائے، شاہ رخ خان کی اس فلم نے مجموعی طور پر دنیا بھر میں 1148.32 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔

فلم کی پروڈکشن گوری خان اور گورو ورما نے ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے کی ہے۔ اس میں شاہ رخ خان کے ساتھ نینتھارا، وجے سیتھوپتی، دیپیکا پڈوکون، پریامانی اور سانیا ملہوترا بھی اہم کرداروں میں نظر آئے جبکہ فلم کی ہدایت کاری معروف ڈائریکٹر اٹلی کمار نے کی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں