56

انوشکا شرما بولر بن کر کوہلی کے نقشِ قدم پر چلنے لگیں

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی کرکٹ کھیلتے ویڈیو وائرل ہوگئی : فوٹو : انسٹاگرام

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی کرکٹ کھیلتے ویڈیو وائرل ہوگئی : فوٹو : انسٹاگرام

برطانیہ: بالی ووڈ اسٹار انوشکا شرما کی اپنے شوہر اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کے ہمراہ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

انوشکا شرما نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی اور ویرات کوہلی کی نئی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ کرکٹر کو کرکٹ کے قوانین بتاتی نظر آئیں۔

انوشکا کہتی ہیں کہ مجھے لگتا ہے کہ میں آپ (ویرات) کو کرکٹ میں شکست دے سکتی ہوں لیکن شرط یہ ہے کہ آپ کو میرے قوانین کے مطابق کھیلنا ہوگا۔

اداکارہ قوانین کی بڑی سی فہرست کو پڑھنے لگتی ہیں اور بتاتی ہیں کہ اگر گیند تین بار مس ہوگئی تو آپ آؤٹ ہوجاؤ گے، اگر گیند تین بار جسم سے لگی تو بھی آؤٹ قرار دیا جائے گا۔

انوشکا شرما مزید قوانین بتانے لگتی ہیں تو ویرات کوہلی کہتے ہیں کہ مجھے قوانین اور اصول مت سکھاؤ، چلو کرکٹ کھیلو، جس پر اداکارہ کہتی ہیں کہ پانچواں قانون یہ ہے کہ جس کا بلا ہوگا وہی پہلے بیٹنگ کرے گا۔

مزید پڑھیں: لندن منتقل ہونے کی افواہوں کے درمیان انوشکا شرما کی بھارت واپسی

اہلیہ کی بات پر ویرات کوہلی کہتے ہیں کہ یہ کونسا قانون ہے، اس کے بعد کوہلی پہلی ہی گیند پر انوشکا کو بولڈ کردیتے ہیں، جسے اداکارہ ٹرائی گیند قرار دیتی ہیں۔

اس کے بعد، انوشکا اگلی ہی گیند پر دوبارہ بولڈ ہوجاتی ہیں تو وہ خود کو تسلی دینے کے لیے کہتی ہیں کہ میں تو بولر ہوں۔

جب ویرات کوہلی بیٹنگ کے لیے آتے ہیں تو پہلی ہی گیند پر چھکا جڑ دیتے ہیں جس پر اداکارہ اُنہیں گیند ڈھونڈ کر لانے کا کہتی ہیں لیکن آخر میں کوہلی تنگ آکر وہاں سے چلے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ ویڈیو بھارت کے برانڈ کی تشہیر کے لیے بنائی گئی تھی جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں