31

پاک انگلینڈ سیریز؛ اسکائی اسپورٹس نے نشریاتی حقوق حاصل کرلیے

بی بی سی اسپورٹ برطانیہ میں ریڈیو پارٹنر ہوں گے، بورڈ (فوٹو: کرک انفو)

بی بی سی اسپورٹ برطانیہ میں ریڈیو پارٹنر ہوں گے، بورڈ (فوٹو: کرک انفو)

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل آخری لمحات میں انٹرنیشنل نشریات کے حقوق اسکائی اسپورٹس نے حاصل کرلیے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ٹرانس گروپ اور اے آر وائی کنسورشیم کو پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے بین الاقوامی نشریاتی حقوق مل گئے۔

اسکائی اسپورٹس برطانیہ میں یہ سیریز نشر کرے گا جبکہ بی بی سی اسپورٹ برطانیہ میں ریڈیو پارٹنر ہوں گے۔

مزید پڑھیں: پاک انگلینڈ سیریز؛ آخری لمحات میں ٹی وی معاہدے کا امکان

کمنٹری پینل میں انگلینڈ کے 3 سابق کپتان ڈیوڈ گاور، مائیک ایتھرٹن اور ناصر حسین بھی شامل جبکہ پاکستان کی جانب سے رمیز راجا، عامر سہیل، بازید خان اور عروج ممتاز بھی پینل میں شامل ہیں، زینب عباس پریزینٹر کے فرائض سرانجام دیں گی۔

مزید پڑھیں: پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز؛ انٹرنیشنل میڈیا رائٹس فروخت نہ ہوسکے

دوسری جانب پاک انگلینڈ سیریز کی کوریج کیلئے 28 کیمرے استعمال کیے جائیں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں