49

مداحوں کیلئے خوشخبری! سلمان خان کی فلم ‘کِک 2’ کا اعلان

فوٹو : ویب ڈیسک

فوٹو : ویب ڈیسک

 ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم ‘کِک’ کے سیکوئل کا اعلان ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے سلمان خان کے مداحوں کو اداکار کے نئے پراجیکٹ کے حوالے سے خوشخبری سُنائی۔

ساجد ناڈیاڈوالا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر سلمان خان کی شاندار تصویر پوسٹ کی جس میں اداکار کا چہرہ نظر نہیں آرہا۔

پروڈیوسر نے اپنی پوسٹ میں سلمان خان کی فلم ‘کِک’ کے سیکوئل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک زبردست ‘کِک 2′ فوٹو شوٹ تھا۔

بھارتی پروڈیوسر نے اپنی پوسٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ فلم ‘کِک 2′ میں سلمان خان کے ساتھ کونسی اداکارہ ہوں گی اور اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز کب ہوگا۔

اس اعلان کے بعد، دبنگ اسٹار کے مداح اور فلمی شائقین خوشی سے جھوم اُٹھے ہیں، مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ میگا اسٹار کی نئی فلم ‘سکندر’ اور ‘کِک 2′ کا بےصبری سے انتظار کررہے ہیں۔

دوسری جانب ان دنوں سلمان خان نے اپنی اگلی فلم ‘سکندر’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، یہ فلم اگلے سال 2025 میں عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

واضح رہے کہ ساجد ناڈیاڈوالا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘کِک’ سال 2014 میں ریلیز ہوئی تھی، یہ 200 کروڑ روپے تک پہنچنے والی سلمان کی پہلی فلم بنی تھی اور 2014 کی بلاک بسٹر فلموں میں سے ایک تھی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں