94

اننیا پانڈے کا شاہ رخ خان کی بیٹی کا فون نمبر لیک کرنے کا اعتراف

فوٹو : ویب ڈیسک

فوٹو : ویب ڈیسک

 ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے اعتراف کیا ہے کہ اُنہوں نے میگا اسٹار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کا فون نمبر لیک کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اننیا پانڈے نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک بار غلطی سے سوشل میڈیا پر اپنی دوست سہانا خان کا فون نمبر لیک کردیا تھا۔

اننیا پانڈے نے کہا کہ میں سہانا کو فون کال کررہی تھی، جب سہانا نے کال نہیں اُٹھائی تو میں نے اس کال کا اسکرین شاٹ لیکر اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں پوسٹ کردیا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ مذکورہ اسکرین شاٹ میں سہانا کا فون نمبر بھی نظر آرہا تھا، اس طرح سہانا کا فون نمبر لیک ہوا اور پھر وہ نمبر ہیک بھی ہوگیا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ میری اس غلطی کے بعد، سہانا نے مجھ سے رابطہ کرکے بتایا کہ اُن کا نمبر ہیک ہوگیا ہے، جس پر میں حیران ہوگئی تھی لیکن پھر کسی نے سہانا کو بتا دیا تھا کہ یہ سب اننیا یعنی میری وجہ سے ہوا۔

اننیا پانڈے نے اپنا نمبر لیک ہونے کا قصہ بھی سُنایا، اداکارہ نے کہا کہ ایک بار پریس کانفرنس کے دوران کچھ صحافیوں نے مجھ سے میرا فون نمبر مانگا تھا تو میں نے بھی بےدھیانی میں کیمرے کے سامنے ہی نمبر دے دیا تھا کیونکہ میں بھول گئی تھی کہ پریس کانفرس شروع ہوچکی ہے اور کیمرے آن ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ پھر میڈیا نے میرے نمبر کے ساتھ ہی پریس کانفرنس یوٹیوب پر اپلوڈ کردی تھی جس کی وجہ سے میرا نمبر بھی لیک ہوگیا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں