65

“بہن کی نند سے شادی نہیں کی تو بہن نے میری اہلیہ کی تصاویر لیک کردیں”

عدنان شیخ کی بہن نے اپنی بھابھی کی نجی معلومات بھی لیک کیں : فوٹو : فائل

عدنان شیخ کی بہن نے اپنی بھابھی کی نجی معلومات بھی لیک کیں : فوٹو : فائل

 ممبئی: بھارت کے مقبول ریئلیٹی شو ’بگ باس‘ او ٹی ٹی سیزن 3 میں شریک امیدوار اور سوشل میڈیا اسٹار عدنان شیخ اپنی نئی نویلی دلہن عائشہ کی تصاویر لیک کرنے پر بہن کے خلاف بول پڑے۔

ٹک ٹاک کے ذریعے سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے والے بھارتی انفلوئنسر عدنان شیخ نے حال ہی میں اپنی دیرینہ دوست سے شادی کی ہے جس کا نام عائشہ ہے۔

عدنان اور عائشہ کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی کے ہر ایونٹ میں دلہن (عائشہ) نے اپنا چہرہ ماسک سے چُھپا رکھا تھا۔

اسی دوران، عدنان شیخ کی ناراض بہن عفت شیخ نے اپنی بھابھی کی تصاویر سوشل میڈیا پر لیک کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بھابھی ہندو تھیں اور اب اُنہوں نے عدنان سے شادی کے لیے اسلام قبول کرکے اپنا نام عائشہ رکھا ہے۔

مزید پڑھیں: بگ باس امیدوار عدنان شیخ کی بہن نے بھابھی کی تصاویر لیک کردیں

بھارتی میڈیا کے مطابق عدنان شیخ نے بہن کی جانب سے اہلیہ کی تصاویر اور نجی معلومات لیک کرنے پر شدید ردعمل دیا ہے۔

عدنان شیخ نے کہا کہ میں اپنی اہلیہ کو پردے میں رکھنا چاہتا تھا، میں دوسرے انفلوئنسرز کی طرح اپنی اہلیہ کو سوشل میڈیا پر مواد کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہتا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ میں اپنی محبت کی زندگی کو نجی رکھنا چاہتا تھا کیونکہ میں نے دیکھا ہے کہ بری نظر لوگوں کی خوشحال زندگی کو کیسے متاثر کرتی ہے اور نظر بہت بری چیز ہے لہٰذا مجھے اس پردے کی وجہ سے ہونے والی ٹرولنگ کی کوئی پرواہ نہیں۔

بھارتی انفلوئنسر نے کہا کہ میری بہن عفت کے سُسر نے مجھ سے فلیٹ کی ڈیمانڈ کی تھی، میں نے اُنہیں فلیٹ لیکر نہیں دیا اور میری بہن چاہتی تھی کہ میں اُس کی نند سے شادی کروں لیکن میں عائشہ سے محبت کرتا تھا اور اُسی سے شادی کرنا چاہتا تھا۔

عدنان شیخ نے مزید کہا کہ میں نے فلیٹ لیکر دینے اور بہن کی نند سے شادی کرنے سے انکار کیا تو اُنہوں نے مجھ سے بدلہ لینے اور مجھے بدنام کرنے کے لیے میری اہلیہ کی تصاویر لیک کردیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں