74

اپنے ہی گولی سے زخمی ہونیوالے گووندا اسپتال سے ڈسچارج، ویڈیو وائرل

گووندا اپنی ہی ریوالور سے گولی لگنے کے باعث زخمی ہوگئے تھے : فوٹو : بھارتی میڈیا

گووندا اپنی ہی ریوالور سے گولی لگنے کے باعث زخمی ہوگئے تھے : فوٹو : بھارتی میڈیا

 ممبئی: ماضی میں بالی ووڈ کو سُپر ہٹ فلمیں دینے والے مقبول اداکار گووندا کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یکم اکتوبر کو تقریباََ 5 بجے کے قریب گووندا اپنی ہی ریوالور سے گولی لگنے کے باعث زخمی ہوگئے تھے۔

گووندا کے منیجر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اداکار کا کوکلکتہ میں ایک شو تھا اور اُنہیں صبح 6 بجے کی فلائٹ سے شو کے لیے روانہ ہونا تھا۔

منیجر کا کہنا تھا کہ جب اداکار ایئرپورٹ آنے کے لیے تیار ہورہے تھے تو وہ اپنی الماری میں اپنی لائسنس یافتہ ریوالور رکھ رہے تھے کہ غلطی سے فائر ہوا جو گووندا کی ٹانگ پر لگا۔

مزید پڑھیں: گووندا ہیرو نمبر 1 ہیں، گولی بھی اُن کا کچھ نہیں کرسکی؛ اہلیہ سنیتا آہوجا

گووندا کو ایمرجنسی میں ممبئی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں تین دن رہنے کے بعد آج 4 اکتوبر کو اُنہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

سوشل میڈیا پر گووندا کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اسپتال کے باہر موجود ہیں اور وہیل چیئر پر بیٹھے ہیں۔

اداکار کے ہمراہ، اُن کی اہلیہ سنیتا آہوجا اور بیٹی کو بھی دیکھا گیا جبکہ گووندا کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد بھی اُن کے اردگرد موجود تھی جنہوں نے اُن کی مکمل صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس سے قبل گووندا کی اہلیہ نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈاکٹروں نے گووندا کو 6 ہفتے تک گھر میں مکمل آرام کرنے کی ہدایت کی ہے، لہٰذا ہم زیادہ لوگوں کو گووندا سے ملنے کی اجازت نہیں دیں گے کیونکہ انفیکشن کا خطرہ ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں