ممبئی: بالی ووڈ کی سپر اسٹار عالیہ بھٹ ایک بار پھر اپنی نئی فلم ’جِگرا‘ کے ساتھ باکس آفس پر دھوم مچانے کو تیار ہیں، جو کرن جوہر کی دھرم پروڈکشنز کے بینر تلے بنائی گئی ہے اور وسن بالا نے اسے ڈائریکٹ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق، ’جِگرا‘ کا بجٹ 80 کروڑ روپے ہے اور مزید 10 کروڑ روپے پرنٹ اور تشہیر کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ تاہم فلم کے ڈیجیٹل اور سیٹلائٹ حقوق کی فروخت سے 90 کروڑ روپے پہلے ہی حاصل کیے جا چکے ہیں، جس سے دھرم پروڈکشنز کو زبردست فائدہ پہنچا ہے۔
نیٹ فلکس نے عالیہ بھٹ اور وسن بالا کے اشتراک کی وجہ سے فلم کے ڈیجیٹل حقوق 70 کروڑ روپے میں خریدے جب کہ سیٹلائٹ حقوق سے مزید 20 کروڑ روپے حاصل کیے گئے ہیں۔ فلم 11 اکتوبر 2024 کو ریلیز ہونے والی ہے۔