45

25 سال کا فلمی سفر : کرن جوہر نے آئیفا ایوارڈ اپنے والد یش جوہر کے نام کر دیا

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: مشہور فلمساز کرن جوہر کو آئیفا 2024 کے موقع پر اپنے 25 سالہ فلمی سفر اور بھارتی سنیما میں نمایاں خدمات کے لیے خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

کرن جوہر نے یہ اعزاز اپنے مرحوم والد یش جوہر کے نام کیا جنہوں نے دھرم پروڈکشنز کی بنیاد رکھی اور بھارتی فلم انڈسٹری میں ایک اہم کردار ادا کیا۔

سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں کرن جوہر نے آئیفا کا شکریہ ادا کیا اور لکھا، ’میں یہ اعزاز اپنے والد کی یاد میں وقف کرتا ہوں، جنہوں نے ہمارے لیے دھرم موویز کا راستہ ہموار کیا۔‘

کرن جوہر نے اپنے کیریئر کا آغاز 1998 میں فلم کچھ کچھ ہوتا ہے سے کیا، جو آج بھی ایک کلٹ کلاسک سمجھی جاتی ہے۔ ان کی دیگر مشہور فلموں میں کبھی خوشی کبھی غم، مائی نیم از خان، اسٹوڈنٹ آف دی ایئر اور اے دل ہے مشکل شامل ہیں۔

حال ہی میں ریلیز ہونے والی راکی اور رانی کی پریم کہانی بھی ان کی کامیاب فلموں کی فہرست میں شامل ہو گئی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں