91

‘زندگی سے کوئی شکوہ نہیں’، شگفتہ اعجاز کے مرحوم شوہر کا آخری انٹرویو وائرل

شگفتہ اعجاز اور یحییٰ کی یہ دوسری شادی تھی : فوٹو : فائل

شگفتہ اعجاز اور یحییٰ کی یہ دوسری شادی تھی : فوٹو : فائل

  کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنے مرحوم شوہر یحییٰ صدیقی کی زندگی کا آخری انٹرویو یوٹیوب پر جاری کردیا۔

شگفتہ اعجاز کے مطابق اُنہوں نے اپنے مرحوم شوہر کا آخری انٹرویو سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولاجی ٹرانسپلانٹ (ایس آئی یو ٹی) میں ریکارڈ کیا تھا جوکہ اداکارہ نے حال ہی میں 3 اکتوبر کو اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیا۔

26 منٹ کے دورانیے پر مشتمل انٹرویو میں یحییٰ صدیقی نے اپنی زندگی کے مختلف معاملات پر کُھل کر بات چیت کی تھی جبکہ ویڈیو میں اُنہیں کینسر کی وجہ سے کافی کمزور حالت میں دیکھا گیا۔

ویڈیو میں شگفتہ اعجاز نے شوہر سے پوچھا کہ آپ کی زندگی کا سب سے اچھا اور خوبصورت دور کون سا تھا؟ جس پر یحییٰ صدیقی نے کہا کہ میں نے اللہ تعالیٰ کے کرم سے بہترین زندگی گزاری ہے، اسی وجہ سے مجھے اپنی پوری زندگی ہی اچھی لگی۔

شگفتہ اعجاز نے شوہر سے سوال کیا کہ اگر آپ کو دوبارہ زندگی ملی تو آپ کیا کریں گے؟، اس سوال کے جواب میں یحییٰ صدیقی نے کہا کہ میں اپنی دوسری زندگی میں بھی شگفتہ اعجاز کو ہی ڈھونڈوں گا۔

مزید پڑھیں: ہماری زندگی میں آپ کی موجودگی ایک نعمت تھی، شگفتہ اعجاز کا شوہر کیلئے پیغام

اداکارہ نے شوہر سے کہا کہ میں نے سنجیدہ سوال پوچھا تو لہٰذا آپ بھی سنجیدہ جواب دیں، اس پر یحییٰ صدیقی نے کہا کہ یہ میرا سنجیدہ جواب ہی ہے۔

دورانِ انٹرویو، یحییٰ صدیقی بار بار اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے نظر آئے جبکہ اُنہوں نے کہا کہ اُنہیں اپنی زندگی سے کسی قسم کا کوئی شکوہ نہیں۔

سوشل میڈیا پر مرحوم یحییٰ صدیقی کا آخری انٹرویو وائرل ہورہا ہے جہاں صارفین کی جانب سے اُن کی مغفرت کی دُعا کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ صدیقی پچھلے 5 برسوں سے کینسر میں مبتلا تھے اور گزشتہ ماہ 12 ستمبر کو انتقال کرگئے تھے۔

شگفتہ اعجاز اور یحییٰ صدیقی کی یہ دوسری شادی تھی، دونوں کی پہلی شادیوں سے دو دو بچے ہیں جبکہ ان دونوں کی دو مشترکہ بیٹیاں بھی ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں