35

میں بھی پرچی کے ذریعے شوبز میں داخل ہوا ، شہود علوی

شہود علوی کو شوبز میں 30 کا عرصہ ہوگیا:فوٹو:فائل

شہود علوی کو شوبز میں 30 کا عرصہ ہوگیا:فوٹو:فائل

 ممبئی: اداکار شہود علوی کا کہنا ہے کہ وہ بھی پرچی کے ذریعے شوبز میں داخل ہوئے تھے۔

نجی چینل کے پروگرام میں اقربا پروری پر بات کرتے ہوئے اداکار شہود علوی نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے کے دو طریقے ہیں یا تو آپ پروڈکشن ہاؤسز کے چکر لگاتے رہیں یا پھر آپ کی پرچی ہو۔

اداکار نے کہا کہ میں بھی شوبز میں پرچی کے ذریعے داخل ہوا تھا۔ میرے انکل پروڈیوسر اقبال انصاری مجھے اداکاری کے شعبے میں لائے۔ مجھے یہ تسلیم کرنے میں کوئی عار نہیں کہ شوبز میں میرا داخلہ پرچی کے ذریعے ہوا تھا۔ مجھے شوبز میں کام کرتے ہوئے 30 برس ہوگئے ہیں۔

شہود علوی کا مزید کہنا تھا کہ یہ بھی حقیقت ہے کہ پرچی آپ کو شوبز میں داخلہ تو دلوا سکتی ہے لیکن یہ آپ کا ٹیلنٹ اور لوگوں کی محبت ہوتی ہے جس کی وجہ سے آپ مسلسل اتنے برسوں تک کام کرنے اوراپنی جگہ برقرار قابل ہوتے ہو۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں