39

بغیر اجازت ’استری2‘ کے ڈائیلاگ کا استعمال، ڈائریکٹر نے معافی مانگ لی

فوٹو : انٹرنیٹ

فوٹو : انٹرنیٹ

 ممبئی: حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو‘ غیر متوقع طور پر تنازعے میں آگئی۔

فلم کے ہدایتکار راج شاندلیہ اور پروڈیوسرز کو استری 2 کے مواد کے غیر قانونی استعمال پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ فلم میں راجکمار راؤ اور تریپتی ڈمری کے مرکزی کردار تھے لیکن فلم نے استری 2 کے ایک کردار اور ڈائیلاگ کو بغیر اجازت کے استعمال کیا جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا۔

راج شاندلیہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے استری فرنچائز سے مواد کے غیر مجاز استعمال پر مدوک فلمز اور اس کے تخلیق کاروں سے غیر مشروط معافی مانگی۔

ہدایتکار نے اپنے بیان میں کہا، “ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ تمام غیر مجاز مواد کو 15 اکتوبر 2024 تک فلم سے نکال دیا جائے۔”

راج شاندلیہ نے مزید کہا کہ ان کی فلم کا استری یا استری 2 فرنچائز کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ اس قسم کا کوئی دعویٰ نہیں کرتے۔

دوسری جانب مدوک فلمز نے ہدایتکار اور فلمسازوں کی معافی کو قبول کرتے ہوئے اس بات پر اطمینان ظاہر کیا کہ یہ معاملہ جلد حل ہوجائے گا۔

فلم ’وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو‘ 11 اکتوبر کو ریلیز ہوئی اور اس میں ملیکا شراوت، ٹکو تالسانیا، ارچنا پورن سنگھ، وجے راز جیسے بڑے اداکار بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں