47

‘رنبیر کپور سے مزید بچے پیدا کرنا چاہتی ہوں’، عالیہ بھٹ کا انکشاف

 ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں اپنی نئی فلم جِگرا کی ریلیز کے بعد IMDb کے آئیکونز اونلی سیگمنٹ میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے اپنے کیریئر کے نمایاں لمحات، اپنے خاندان کے کردار اور مستقبل کے خوابوں پر بات کی۔

عالیہ بھٹ نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ اپنے شوہر رنبیر کپور کے ساتھ مزید بچوں کی خواہش رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا، “مجھے اور بچے چاہییں، زیادہ سفر، اور بس ایک صحت مند، خوشحال، سادہ، خاموش، پُرسکون اور قدرت سے بھرپور زندگی گزارنا چاہتی ہوں۔” انہوں نے مزید کہا کہ وہ اہداف میں یقین نہیں رکھتیں بلکہ سنگ میل کو اہمیت دیتی ہیں۔

اپنی فیملی کے کردار پر بات کرتے ہوئے عالیہ نے کہا کہ ان کے والد مہیش بھٹ اور والدہ سونی رازدان کا فلمی پس منظر ہونے کی وجہ سے انہیں اس انڈسٹری کو بہتر طریقے سے سمجھنے میں مدد ملی، لیکن ساتھ ہی انہیں یہ بھی سکھایا گیا کہ اس انڈسٹری میں سخت محنت اور مضبوط دل کا ہونا لازمی ہے۔

انہوں نے مزید کہا، “آپ کو ہر کامیابی کے بعد بھی یہ یقین نہیں کرنا چاہیے کہ یہ ہمیشہ رہے گی۔”





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں