ممبئی: مشہور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی آنے والی فلم ‘لو اینڈ وار’ کی شوٹنگ ممبئی کی شدید بارشوں کے باعث دو ماہ کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔
فلم میں رنبیر کپور، وکی کوشل اور عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں اور اس کی شوٹنگ اکتوبر 10 سے شروع ہونے والی تھی لیکن اب یہ شوٹنگ دسمبر میں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق، ممبئی کی بارشوں کی وجہ سے سیٹ کی تعمیر میں مسلسل تاخیر ہوتی رہی، اور جب کام شروع ہوا تو پہلے سے ہونے والے نقصان کی وجہ سے سیٹ مزید خراب ہو گیا۔
سنجے لیلا بھنسالی نے اس تاخیر کو ایک مثبت پہلو کے طور پر لیا ہے اور انہیں فلم کے اسکرپٹ اور موسیقی پر مزید کام کرنے کا وقت مل گیا ہے، اور وہ اس دوران رنبیر، وکی، اور عالیہ کے ساتھ زیادہ ورکشاپس بھی کریں گے۔
فلم ‘لو اینڈ وار’ کو عید 2026 پر ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور نئی تاریخوں کا تعین کیا جا رہا ہے تاکہ فلم کو بھنسالی کے شاندار معیار کے مطابق تیار کیا جا سکے۔