کراچی: پاکستان کی مشہور میزبان اور اداکارہ ندا یاسر نے اپنی بیٹی کے سوشل میڈیا سے دور رہنے کی وجہ بتا دی۔
ندا یاسر نے بتایا کہ ان کی بیٹی کی عمر 15 سال سے زیادہ ہو چکی ہے، مگر انہیں انسٹاگرام ریلز بنانے کی اجازت نہیں ہے، حالانکہ ان کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں ہونے کے باوجود بھی انہوں نے اپنی بیٹی پر کچھ پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں تاکہ وہ سوشل میڈیا کے غیر ضروری استعمال سے بچ سکے۔
شو کے دوران، ایک خاتون نے اپنے مسئلے کا ذکر کیا کہ ان کی بیٹی سوشل میڈیا پر اتنی مصروف ہے کہ اس کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے۔ اس پر ندا یاسر نے مشورہ دیا کہ بچوں کو چھوٹی عمر میں زیادہ آزادی نہیں دینی چاہیے اور کچھ پابندیاں ضروری ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسے حالات میں والد کی سختی بچوں پر زیادہ اثر ڈالتی ہے اور والدین کو اس سلسلے میں ذمہ دارانہ رویہ اپنانا چاہیے۔