37

راکول پریت سنگھ انجری کا شکار کیوں ہوئیں؟ اداکارہ کا بیان سامنے آگیا

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ راکول پریت سنگھ نے حال ہی میں ایک بڑی انجری سے صحتیابی کا اپڈیٹ دیا ہے۔ اداکارہ کو وزن اٹھانے کی مشق کے دوران کمر میں شدید چوٹ لگ گئی تھی، جس کی وجہ سے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

راکول پریت سنگھ نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر مداحوں کو اپنی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ کیسے انہوں نے جسم کی بات نہ سننے کی غلطی کی۔

اداکارہ نے کہا، “میں نے کچھ بے وقوفی کی۔ میں نے اپنے جسم کی بات نہیں سنی، اسپاسم ہوا لیکن میں پھر بھی ورزش کرتی رہی، جس سے یہ چوٹ مزید بگڑ گئی اور میں پچھلے چھ دن سے بستر پر ہوں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ وہ مزید ایک ہفتہ آرام کریں گی تاکہ مکمل طور پر صحتیاب ہو سکیں۔

راکول نے مداحوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ جسم جب اشارے دے، تو اسے نظر انداز نہ کریں اور زیادہ دباؤ نہ ڈالیں۔ انہوں نے مزید کہا، “میں نے سوچا کہ میرا ذہن میرے جسم سے زیادہ طاقتور ہے، لیکن ایسا ہمیشہ نہیں ہوتا۔”

دوسری طرف  راکول پریت سنگھ اپنی آنے والی فلم ‘دی دے پیار دے 2′ میں دوبارہ آیشا کھنہ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، جس میں اجے دیوگن اور آر مادھون بھی شامل ہوں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں