61

بھارتی پنجابی فلم “متراں دا چلیا ٹرک نی” کل پاکستانی سینماؤں میں ریلیز ہوگی

 لاہور: بھارتی پنجابی فلم “متراں دا چلیا ٹرک نی” کل 18 اکتوبر کو پاکستانی سینماؤں کی زینت بنے گی۔

شہرہ آفاق پنجابی فلم انگریج سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والے نامور فنکار امریندر گل کی نئی پنجابی “متراں دا چلیا ٹرک نی” کل بروز جمعہ 18 اکتوبر کو لاہور اور اسلام آباد سمیت پنجاب کے تمام سینماؤں کی زینت بن رہی ہے۔

فلم کی نمائش کے حقوق ڈسٹری بیوشن کلب کے پاس ہیں، سنسر بورڈ سے کلیرنس کے بعد اسے پنجاب سرکٹ کے تمام سینماؤں میں ریلیز کیا جارہا ہے۔

امریندر گل اس سے قبل چل میرا پت، لاہوریے، جٹ اینڈ جولیٹ سمیت لاتعداد سپرہٹ فلموں میں کام کرچکے ہیں اور مذکورہ فلم میں بھی انہوں نے ایک ایسے موضوع کا انتخاب کیا ہے جسے شائقین نے بھرپور سراہا ہے۔

فلم کے ٹریلر اور گیتوں کو لاکھوں افراد دیکھ اور سراہ چکے ہیں، فلم کی کاسٹ میں سونندا شرما اور سیانی گپتا سمیت دیگر لیڈ فنکار شامل ہیں جن کی لاجواب اداکاری نے فلم کی ہائی لائٹ کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں