43

نئے جیون ساتھی کی کون سی خوبی نے وینا ملک کو گرویدہ بنا لیا

  اسلام آباد: پاکستان کی معروف ماڈل اور اداکارہ وینا ملک نے حال ہی میں اپنے نئے جیون ساتھی کی خوبیوں کا تذکرہ کیا۔

وینا ملک کا کہنا تھا کہ شہریار چوہدری میرے نئے جیون ساتھی ہیں جن کے بارے میں مداحوں کو شادی والے دن معلوم ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کم عمری میں بزنس مین اسد بشیر خٹک سے دبئی میں شادی کی تھی، لیکن یہ میری غلطی تھی جسے اب میں دہرانا نہیں چاہتی۔

اپنے نئے جیون ساتھی شہریار چوہدری کے حوالے سے وینا ملک نے کہا کہ ان کا تعلق بھی میری طرح اسلام آباد سے ہی ہے، ہماری چند ملاقاتیں ہوئیں ہیں، ان ملاقاتوں میں شہریار چوہدری کو خوبصورت انسان پایا۔

 وینا ملک نے کہا کہ شہریار چوہدری کا گاڑیوں اور پراپرٹیز کا کاروبار ہے وہ ایک اعلیٰ خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، وہ تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ حافظ قران بھی ہیں اور اسی خوبی نے مجھے ہاں کہنے پر مجبور کیا۔

واضح رہے وینا ملک کے اپنے سابقہ شوہر بزنس مین اسد بشیر خٹک سے دو بچے بھی ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں